کراچی کی سبزی منڈی میں بھتہ مافیا کا راج ٹوٹا تو قبضہ مافیا سرگرم ہو گئی

اتوار 28 فروری 2016 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) کراچی کی سبزی منڈی میں بھتہ مافیا کا راج ٹوٹا تو قبضہ مافیا سرگرم ہو گئی۔ مختلف گروہوں نے تاجروں کی دکانوں پر پیٹیاں رکھ کر قبضہ جمانا شروع کر دیا۔سبزی منڈی میں لکڑی کی پیٹیاں نہ صرف پھلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بلکہ دکانوں پر قبضہ کرنے کے بھی کام آتی ہیں۔ 94 ایکڑ پر مشتمل کراچی کی سبزی منڈی میں تقریباً 5 ہزار دکانیں ہیں۔

(جاری ہے)

تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی قبضہ مافیا کا راج ہے۔ صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا خالی جگہوں پر پھل اور سبزیوں کی پیٹیاں رکھ کر تاجروں کی دکانیں ہڑپ کر لیتے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے شہر کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ دکاندار سکون سے کاروبار کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :