اسلام آباد ، وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا،وزیر خزانہ کو خصوصی ہدائیت جاری کر دی گئیں

اتوار 28 فروری 2016 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو مسلم لیگ ہاؤس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ سیکرٹریت کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت دی کہ پارٹی فنڈز جب موجود ہیں تو پھر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جانا چاہئے تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر کے پی کے بننے کے بعد مسلم لیگ کے پارٹی امور سردار مہتاب عباسی کو بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :