بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کیپٹن عمیر شہزادوں جیسا بیٹا تھا،والد شہید کیپٹن عمیر

اتوار 28 فروری 2016 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں زمینی کارروائی کرنے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن شہید عمیر عباسی کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ عمیر شہزادوں جیسا بیٹا تھا۔

(جاری ہے)

ملک اور قوم کی حفاظت کی خاطر میرے بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا جس سے میرا سے فخر سے بلند ہو گیا۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا چھوٹا بیٹا بھی فوج میں ہے آرمی چیف کو بتایا کہ ضرورت پڑے تو اسے بھی محاذ جنگ پر بھیج دیں۔ ملک کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :