سنگین غداری کیس ، ایف آئی اے کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔

اتوار 28 فروری 2016 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کمیٹی کا کل ( سوموار ) کو اجلاس ہو گا اجلاس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ایف آئی اے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء کی سربراہی میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہو گا جس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، سابق وزیر قانون زاہد حامد کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :