سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کا بیان ، وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

جامع رپورٹ تیار کر کے ایس ایس پی آپریشن، آئی جی اسلام آباد کو بھیجی جائے گی ، ذرائع

اتوار 28 فروری 2016 15:24

سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کا بیان ، وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کے حوالے سے مولانا عبدالعزیز سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اکرم ذکی ، جبران نامی شہری نے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی تھی کہ مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت میں کھلے عام بیان پر وفاقی پولیس سمیت دیگر خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایک جامع رپورٹ تیار کر کے ایس ایس پی آپریشن اور آئی جی اسلام آباد کو بھیجی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :