Live Updates

پاک فوج نے شوکت خاتم ہسپتال کراچی کیلئے زمین عطیہ کر دی تہہ دل سے شکر گزار ہیں عمران خان

اتوار 28 فروری 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) پاک فوج نے شوکت خاتم ہسپتال کراچی کیلئے زمین عطیہ کر دی چیئر مین پی ٹی آئی عمران نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرال راحیل شریف نے نیک نیتی کے ساتھ رضائے الہٰی کے حصول کیلئے شوکت خانم ہسپتال کراچی کیلئے زمین عطیہ کردی ہے جس کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے زمین عطیہ کی ہے ، انہوں نے یہ زمین ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں دی ہے جس کیلئے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :