پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ریورائن فورس بنا دی

پولیس ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کرنیوالے دستے کو پاک فوج سے بھی دو ماہ کی تربیت دلائی جائے گی

اتوار 28 فروری 2016 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء ) پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ریورائن فورس بنا دی،پولیس ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کرنے والے دستے کو پاک فوج سے بھی دو ماہ کی تربیت دلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائی او ران کی سر کوبی کے لئے نئی ریوائن فورس تشکیل دے کر انہیں جدید اسلحہ سے لیس کیا گیاہے ۔ فورس کے پہلے دستے میں شامل اہلکاروں کو پولیس ٹریننگ اسکول روات میں جدید تربیت دی گئی ہے جبکہ یہ دستہ پاک فوج سے بھی دو ماہ کی ٹریننگ لے گا۔

متعلقہ عنوان :