تمام ہاؤسنگ سوسائٹیو ں کو گرین ہاؤس بنانے کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ‘ بابر حیات تارڑ

سالانہ آڈٹ اور الیکشن نہ کرانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں‘ صوبائی سیکرٹری

اتوار 28 فروری 2016 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیو ں کو گرین ہاؤس بنانے کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ہر کوآپریٹو سوسائٹی میں میں موسم بہار شجر کاری مہم 2016کے سلسلے میں 500درخت لگانے کا ٹارگٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالہ زار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی شجر کاری مہم 2016کے سلسلے میں پودا لگانے کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد ،ڈسٹرکٹ کو آپریٹو افیسر سیٹھ محمد اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فرخ حیات پنو کے علاوہ دیگر افسران و شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سیکرٹری کو آپریٹو نے کہا کہ صوبے کے تمام کو آپریٹو سائٹیوں کے مقیم رہائشیوں کو در پیش شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ۔انہو ں نے کہا کہ سالانہ آڈٹ اور الیکشن نہ کرانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :