ثقافتی طائفوں کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پروموٹرز ،پروڈیوسروں کی چھان بین اور کارروائی کرنیکا فیصلہ ‘ذرائع

اتوار 28 فروری 2016 14:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) تھیٹر ڈراموں اور ثقافتی طائفوں کی آڑ میں لندن سمیت دیگر ممالک میں انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پروموٹرز اور پروڈیوسروں کی چھان بین او رانکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے پروموٹرز او رڈرامہ پروڈیوسرز غیر ملکی پروموٹرز کیساتھ مل کر میوزیکل شوز ، اسٹیج ڈراموں اور ثقافتی طائفے لے کر بیرون ممالک میں جاتے ہیں ۔

ان طائفوں میں فنکاروں کے ساتھ لاکھوں روپے لے کر ایسے افراد کو بھی فنکار بنا کر باہر کے ممالک میں سمگل کر دیا جاتا ہے جو وہاں جا کر غیر قانونی طور پر غائب ہو جاتے ہیں جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے اس سلسلہ میں باقاعدہ چھان بین کرکے کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔