آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور میں افغان فوجی عالم زیب کی عیادت کی

افغان فوجی عالم زیب 25فروری کو پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا

اتوار 28 فروری 2016 14:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے سی ایم ایچ کے دورہ کے دور ان افغان فوجی عالم زیب کی بھی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

افغان فوجی عالم زیب 25فروری کو پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا جسے سرحد کے پار واقع قریبی پاکستانی چیک پوسٹ پر پہنچایا گیا تھا جہاں سے اسے علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا -