ملک کی تاریخ میں پہلی بار نیب کے اوپر نیب بن رہی ہے،سنیٹر حافظ حمد اللہ
ہر سیاسی پارٹی کی قیادت ایک دوسرے کے خلاف کہتی ہے کہ میرا پاؤں فلاں کی دم پر ہے، اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے کہ سیاسی قیادتوں کی دم نہیں ، دم کو چھپا دینا چاہیے ، دم اتنی لمبی ہے کہ کراچی سے دوبئی، لندن سے امریکہ اتنی بڑی دم ہے کہ نہ بچا سکتی ہے نہ ہی چھپا سکتی ہے،جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء وسینیٹر حافظ حمد اللہ کی پریس کانفرنس ن
اتوار 28 فروری 2016 14:08
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء وسینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے احتساب کرنے والی نیب پر حکومت ایک اور نیب بنانے کی بازگشت زد عام ہے، ایک رائے نیب کے حوالے سے یہ بھی ہے کہ نیب نے ہی مسلم لیگ(ق) اور پیپلز پارٹی بنانے کا کردار ادا کیا ہے ،ملک کی تاریخ میں پہلی بار نیب کے اوپر نیب بن رہی ہے ،ہر سیاسی پارٹی کی قیادت ایک دوسرے کے خلاف کہتی ہے کہ میرا پاؤں فلاں کی دم پر ہے، اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے کہ سیاسی قیادتوں کی دم نہیں ، دم کو چھپا دینا چاہیے لیکن دم اتنی لمبی ہے کہ کراچی سے دوبئی لندن سے امریکہ اتنی بڑی دم ہے کہ نہ بچا سکتی ہے نہ ہی چھپا سکتی ہے ۔
جعفرآباد میں کھوسہ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جماعت علما ء اسلام کا ہمیشہ سے یہ موقف ہے کہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس نے ہمیشہ سیاسی قیادتوں اور سیاستدانوں کی تذلیل کی۔(جاری ہے)
سب سے پہلے نیب کا احتساب ہونا چا ہیے۔ نیب خود بنی ہے یا کسی کے کہنے پہ بنائی گئی ہے۔ اگر کسی کے کہنے پہ بنائی گئی ہے تو یہ سہولت کار ہے جو معاشی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
گزشتہ آٹھ سالوں میں دس سے پندرہ ہزار لاشیں گریں کیا یہ مدارس نے گرائیں۔ بارہ مئی کو لاشیں کراچی میں رقص کررہی تھیں کیا مولویوں نے گرائیں۔ وکلاء کو زندہ جلایا گیا کس نے کیا کیا۔ یہ علما تھے۔ دہشت گردی کی نرسیاں مدارس ہیں۔ یہ نزلہ گرایا جارہا ہے۔ مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے بقا کی جنگ لڑی ہے ۔بین الاقوامی طاقتوں کا اصل ایجنڈا دہشتگردی قتل و غارت کو پھیلانا ہے نہ کے روکنا اسکی مثالیں افغانستان کی امریکہ جنگ ہے جسمیں قریبا ایک لاکھ افراد کو قتل کیا گیا جبکہ کھربوں روپے کا معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے بین الاقوامی طاقتوں کا ایجنڈا میں پاکستان کو عدم استحکام کا مسلسل دبائے رکھنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.