اسلام آباد سے گرفتار حزب التحریر کے کارکن پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے

ملزم ممنوعہ لٹریچر لے کر اسلام آباد کی حدود سے باہر نکل رہا تھا،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 28 فروری 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے گزشتہ روز مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم حزب التحریر کے گرفتار کئے گئے اہم کارکن کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں پہلے سے مقدمات درج تھے ، ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں لٹریچراور دیگر دستاویزات بر آمد کیا گیا تھا۔ کالعدم تنظیم کے رکن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں ہفتہ کو انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر پولیس اور ایک انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی تھی جس میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے اہم کارکن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے تھی ۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور دیگر دستاویزات بر آمد ہوئی ہیں۔ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ممنوعہ لٹریچر لے کر اسلام آباد کی حدود سے باہر نکل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں پہلے سے مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :