رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں سو تی دھا گے کی ایکسپورٹ میں32فیصد کمی

اتوار 28 فروری 2016 14:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں سو تی دھا گے کی ایکسپورٹ میں32فیصد کمی، نیو یارک کا ٹن ایکسچینج میں کا ٹن کے ریٹ گزشتہ 6سال کی کم ترین سطح پر آگئے، مارکیٹ میں کاٹن کا بحران ایکسپورٹرز کو انٹر نیشنل مار کیٹ میں سوتی دھا گے کا ریٹ نہیں مل رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں سو تی دھا گے کی ایکسپورٹ1ارب 16کروڑ ڈالر تھی اور مجموعی حجم4لا کھ 11ہزار میٹرک ٹن تھا جو رواں سال 32فیصد کمی کے ساتھ 78کروڑ 96لا کھ ڈالر ہو گیا اسکا مجموعی حجم 2لا کھ 81ہزار میٹرک ٹن رہا سوتی دھا گے کے ایکسپورٹز اور ما ہرین کے مطا بق نیو یارک کا ٹن ایکسچینج میں کا ٹن کے ریٹ گزشتہ 6سال کی کم ترین سطح پر آگئے انٹر نیشنل مار کیٹ میں کا ٹن کے بحران پیدا ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کا ٹن کی قیمتیں کن ہو نے سے سو تی دھا گے کی قیمت میں بھی کمی ہو ئی ایکسپورٹرز مہنگے داموں خریدی گئی کا ٹن کا سو تی دھا گا بنا کر فروخت کر نے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے سو تی دھا گے کی ایکسپورٹ 32فیصد کم ہو گئی۔