آرمی چیف کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہو ا، خورشید شاہ

وزیر اعظم نے نیب متعلق بیان دے کر سب کو پریشان کیا،سیاست دان ہی ملک کو بچا سکتے ہیں ،ملکر کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہوگی،سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی آئی اے کو ختم کرکے نیا ادارہ بنانا کہاں کی منطق ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاسکھر میں تقریب سے خطاب

اتوار 28 فروری 2016 14:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہو ا، وزیر اعظم نے نیب کے متعلق بیان دے کر سب کو پریشان کر دیا، نیب نے پنجاب میں کام شروع کیا تو کوئی پر کاٹتا رہا اور کوئی دم پر پاوٴں کی بات کرتا رہا،سیاست دان ہی ملک کو بچا سکتے ہیں ،یہ سیاست اور سیاست دان ہی تھاجس نے پاکستان بنایا اور ملک کو آئین دیا، سیاست دانوں کو ملکر کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہوگی، ملکی ترقی جمہوریت میں ہے اور بھٹو خاندان نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم یہ سیاست اور سیاست دان ہی تھاجس نے پاکستان بنایا اور ملک کو آئین دیا۔

(جاری ہے)

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست نے ہی ملک کو ایٹم بم دیا اور جمہوریت دی۔ذوالفقار علی بھٹواور بینظیر بھٹو نے لوگوں کو جمہوری شعور دیا، صرف سیاست دان ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ عوام جمہوریت کا تخفظ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہ پی آئی اے کو ختم کرکے نیا ادارہ بنانا کہاں کیمنطق ہے،سیاستدانوں کو کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہوگی ۔وزیر اعظم کی جلد بازی کی تقریر نے گڑبڑ کر دی، انہوں نے جلدی میں تقریر کردی ۔لوگ کہیں گے چوروں کو بچا رہے ہیں ، نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو نہیں مانے جب گلے پڑی تو کہتے ہیں ٹھیک کرو، لوٹ مار کرنے والے سیاستدان نہیں۔