لاس اینجلس میں 88 ویں آسکرز میلے کی تیاریاں مکمل

اتوار 28 فروری 2016 13:34

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) لاس اینجلس میں 88 ویں آسکر ز کا میلہ پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح سجے گا۔میلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس بار آسکرز میں خاص بات بارہ نامزدگیوں کے ساتھ فلم ’دی ریوننٹ‘ ہے۔دس نامزدگیوں کے ساتھ ایکشن فلم ’میڈ میکس، فیوری روڈ‘ دوسرے نمبر ہے۔ان کے علاوہ دی بِگ شارٹ، برِج آف سپائز اور بروکلین بھی بہترین فلموں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بہترین اداکاری کے لیے برائن کرانسٹون کو فلم ٹرمبو ،لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم دی ریونینٹ ، مائیکل فیس بینڈر کو فلم اسٹیو جابز ،ایڈی ریڈ مینکو فلم دی ڈینش گرل اور میٹ ڈیمن کو فلم دی مارشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اداکاراؤں کی فہرست میں کیٹ بلین چیٹ کو فلم کیرول ، برائی لارسن کو فلم روم ، جینیفر لارینس کو فلم جوائے، شارلوٹ ریمپلنگ کو فلم 45 ایئرز اور ساؤ رسی رونین کو فلم بروکلین کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوگی اور کون میلا لے اڑے گایہ بہت جلد سب کے سامنے آجائے گا -

متعلقہ عنوان :