آسکر 2016ء … لیڈی گاگا کے نام کا اعلان امریکی نائب صدر جو بائیڈن کریں گے

اتوار 28 فروری 2016 13:34

آسکر 2016ء … لیڈی گاگا کے نام کا اعلان امریکی نائب صدر جو بائیڈن کریں ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) رواں سال88ویں آسکر ایوارڈ تقریب میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن بھی شرکت کریں گے۔ زرائع کے مطابق جو بائیڈن نا صرف رنگا رنگ تقریب میں شرکت کریں گے بلکہ معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کی پرفارمنس سے قبل سٹیج پر ان کے نام کا اعلا ن بھی کریں گے۔لیڈی گاگا اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں اپنے آسکر کیلئے نامزد گانے پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے 29سالہ گلوکارہ کا آسکر کیلئے نامزد گانا ”ٹل اٹ ہیپنز ٹو یو“تعلیمی اداروں میں جنسی ہوس کا نشانہ بننے والے طلباء پر بنائی جانے والی ڈاکو منٹری ”دی ہنٹنگ گراوٴنڈ“میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔گاگا او ر ڈیانے وارنز کے ٹل اٹ ہیپنزکو آسکر کیلئے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیٹیگری کیلئے نامزد دیگر ستاروں میں دی ویک اینڈ ”ارنڈ یٹ ،ففٹی شیڈز آف گرے“،سیم سمتھ ”رائٹنگ آن دی وال ، سپیکٹر“، ڈیوڈ لینگ”سمپل سانگ نمبر 3، یوتھ “ جے رالف اورانوہنی ”منتا رے ، ریسنگ ایکسٹنکشن “ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :