عامر خان گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوگر ہوں گے

اتوار 28 فروری 2016 13:34

عامر خان گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوگر ہوں گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) عامر خان گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ خبریں ہیں کہ سپر سٹار عامر خان جو اس وقت ہریانوی پہلوان مہاویر سنگھ پوگٹ کی بائیو پِک ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے بعد بالی ووڈ گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان نے فلم دنگل کے لیے اپنا وزن 95 کلو تک بڑھایا تھا لیکن اب وہ وزن کم کرنے کے پروگرام پرامریکہ میں ہیں لیکن روانہ ہونے سے قبل فلمساز انوراگ باسو کے ساتھ ملاقات میں اس بارے میں عامر کی بات ہوئی ہیاس سے پہلے اس فلم کے لیے رنبیر کپور کا نام تجویز کیا جا رہا تھا لیکن بات عامر پر ٹھہر گئی۔ دیکھتے ہیں کہ عامر اپنی منجھی ہوئی اداکاری سے کس طرح بالی ووڈ کے اس عظیم کردار کو زندہ کریں گے

متعلقہ عنوان :