بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیلنٹ لوگوں کو نظرانداز کردیاجاتاہے ‘کنزا ارباب

اتوار 28 فروری 2016 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) ماڈل کنزاارباب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ لوگوں کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے ٹیلنٹ لوگوں کو نظرانداز کردیاجاتاہے اسی وجہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو میں ماڈل کنزا ارباب نے کہا کہ میں زندگی میں بہت بڑی کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہو۔

کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا وہ لوگ جو خود کو کسی بھی فیلڈ میں کامیاب کروانا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس فیلڈ کا پورا نالج ہونا چاہئے اور اس کے مطلق خود کو اچھی طرح تیارکرکے آئیں مجھے کافی پروجیکٹ کی آفر ہورہی ہے جس میں ماڈلنگ ، ہوسٹنگ اور اداکاری کی ۔ مگر مجھے پیسے بنانے کے بجائے اپنی لوگوں میں پہچا ن بنانی ہے۔

متعلقہ عنوان :