پولیس راحیلہ خادم حسین کی چوری ہونیوالی سرکاری گاڑی کا کوئی سراغ نہ لگا سکی

رابطہ کرنے پر تلاش کر رہے ہیں،جلد مل جائیگی کا کہہ کر تسلی کرا دی جاتی ہے ‘ چیئر پرسن سپیشل کمیٹی

اتوار 28 فروری 2016 12:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء ) چیئرپرسن سپیشل کمیٹی راحیلہ خادم حسین کی چوری ہونے والی سرکاری گاڑی کا پولیس دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سراغ نہ لگا سکی ۔

(جاری ہے)

رواں سال جنوری کے وسط میں نا معلوم چور چیئر پرسن سپیشل کمیٹی راحیلہ خادم حسین کی گاڑی ہنڈاسوکس ایل ڈبلیوایل3928ہنڈاسوکس گھرکے باہر سے چوری کر لی گئی تھی جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ راحیلہ خادم حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ جب پولیس بھی رابطہ کرتی ہوں تو یہ کہہ کر تسلی کر ادی جاتی ہے کہ تلاش کر رہے ہیں اور جلد مل جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :