بالی ووڈ اداکارہ نے جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر شوہر اور ساس کیخلاف ایف آئی آر کروا دی،اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس چل رہا ہے ، ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کر دی
فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 12:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2016ء)بھارت میں جہیز کی لعنت سے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی نہ بچ سکی ۔ جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ۔
(جاری ہے)
بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے شوہر اور ساس کے تنگ کرنے پر پولیس سٹیشن جا پہنچیں اور ممبئی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا ہے ۔ ممبئی پولیس نے سنجے کپور کے خلاف ایف آئی آر کے درج ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ کرشمہ کپور اور ان کے خاوند سنجے کپور کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی علیحدگی کا کیس چل رہا ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.