تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 12:34

تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا، آرمی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2016ء) شوال میں شہید ہونے والے پاک فوج کیپٹن عمیر اور دیگر 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پشاور میں نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزراء اور سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کو شوال سے بھاگنے نہیں دیا، دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریب جھڑپ میں چار سیکیورٹی اہلکار اور 19 مشتبہ عسکریت پسند شہید ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت کیپٹن عمیر، حوالدار حکیم، سپاہی حمید اور سپاہی راشد بتائی تھی۔ گذشتہ روز ہی جنوبی وزیرستان میں پاکستان فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے کم از کم 15 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔