گلوکارہ رابی پیرزادہ کراچی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں

اتوار 28 فروری 2016 12:28

گلوکارہ رابی پیرزادہ کراچی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ کراچی میں منعقد ہونے والے میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد واپس لاہور واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ رابی پیرزادہ کو خصوصی طور پر کراچی میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارمنس کیلئے مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پاک آرمی کے جوانوں کو گراں قدر خدمات اور ضرب عضب میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والوں کو اپنے نغموں سے خراج تحسین پیش کیا ۔ رابی پیرزادہ نے شو کے دوران اپنے اور ملکہ ترنم نور جہاں کے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا ۔