کامیڈین نسیم وکی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے فیصل آباد پہنچ گئے

اتوار 28 فروری 2016 12:28

کامیڈین نسیم وکی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے فیصل آباد پہنچ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) تھیٹر کے معروف اداکار نسیم وکی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے فیصل آباد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نسیم وکی فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں پیش کیے جانے والے طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم سوہنیو “ میں پرفارم کر رہے ہیں ۔ جبکہ اسٹیج ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں خوشبو ، مشعل خان ، رانی خان ، اجالا ملک ، غفور کوڈو ، شیری خان ، شبیر آکاش ، شاہد ہاشمی اور گڈو کمال شامل ہیں ۔ ڈرامہ کی پروڈیوسر خوشبو خان اور ہدایتکار ایم صفدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :