اسٹیج ڈرامہ کی تباہی و بربادی کی ذمہ داری ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں پر عائد ہوتی ہے ‘ نجم زیدی

اگر اسٹیج ڈرامے کی بہتری پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو تھیٹر کے نام پر فحاشی کے اڈے کھل جائینگے ‘ سینئر اداکار کی خصوصی گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 12:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) سینئر اداکار نجم زیدی نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ کی تباہی و بربادی میں رائٹر و ڈائریکٹر کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں پر عائد ہوتی ہے ، ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم کے اہلکار اپنے ساتھ دوستوں کے ہمراہ پرصرف مجرا دیکھنے آتے ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

28 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم زیدی نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کو اسکرپٹ کی الف ب کا بھی علم نہیں ہوتا ، صرف ڈانس دیکھ کر ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت دیدی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ تباہی و بربادی کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کے دوران صرف خواتین اداکاراؤں پر پابندی اور نوٹس جاری کیے جاتے ہیں ۔ دو معنی جملوں نے ڈرامے میں گند ڈال رکھا ہے لیکن اس طر ف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اسٹیج ڈرامے کر مرنے سے بچائیں اگر اسٹیج ڈرامے کی بہتری پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو تھیٹر کے نام پر فحاشی کے اڈے کھل جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :