مشترکہ مفادات کونسل کا اجلا س کل ہو گا
اجلاس میں مردم شماری،، اقتصادی راہداری، انسداد دہشت گردی، نیشنل ایکشن پلان ، انرجی بحران، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ، بجلی گیس لوڈ شیڈنگ اور دیگر معاملات پر غور کیا جا ئے گا
اتوار 28 فروری 2016 11:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ( پیر) کو اسلام آباد میں ہو گا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور تین نامزد وفاقی وزراء شریک ہوں گے ساڑھے گیارہ ماہ بعد ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مرکزی و صوبائی قیادت اکٹھی ہوں گی اور اہم قومی معاملات پر مشاورت کی جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اس اجلاس میں قومی مردم شماری و خانہ شماری میں ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے صوبے اپنی اپنی تجاویز سے مرکز کو آگاہ کریں گے سندھ اس بارے میں دو مرحلوں میں مردم شماری کروانے اور نگرانی کا اختیار صوبوں کے سپرد کرنے کی تجاویز پیش کرے گا اس ضمن میں ملک کی تمام جماعتوں نے وزیر اعلی سندھ کو اس بارے میں مکمل اختیارات دیا ہے جبکہ تیل ، گیس اور بجلی سے متعلق زیر التواء معاملات پر بھی غور کیا جائے گا پانی کی تقسیم جنریشن پاور پالیسی 2014 سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہو گی رپورٹ کے مطابق اجلاس سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان ملاقات بھی ہو گی تاکہ اجلاس کے معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جا سکے ، واضع رہے کہ مردم شماری کے معاملہ پر سندھ اور وفاق میں اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.