مشرف سنگین غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقا تی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

اتوار 28 فروری 2016 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداریکیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی کمیٹی کا اجلاس ( پیر) کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم کمیٹی سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل کرنے یا نہ کرنے ، 7 مارچ کو خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے جواب تیار کرے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شامل تفتیش کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خصوصی عدالت کے لئے جواب تیار کیا جائے گا ۔

اجلاس میں شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور انہیں شامل تفتیش کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق شوکت عزیز نے گزشتہ ماہ بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر ایف آئی اے ٹیم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی ۔

متعلقہ عنوان :