نوابشاہ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

اتوار 28 فروری 2016 11:56

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) نوابشاہ میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے منوآباد میں شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 20 سالہ نوجوان نعمان قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق دواسرے نوجوان علی حسن بروہی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :