لاہور، نامعلوم افراد نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

اتوار 28 فروری 2016 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) لاہور ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، ،لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی 22سالہ آمنہ گھر میں سو رہی تھی کہ چند نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور آمنہ پر تیزاب پھنک دیا اور فرار ہو گئے۔لڑکی کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تھی، مگر پولیس اب تک یہاں نہیں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :