سپریم کورٹ ، رو اں ہفتے مقدما ت کی سما عت کے لئے بنچ تشکیل

بنچ جعلی ڈگری کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

اتوار 28 فروری 2016 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ سمیت آٹھ بنچ پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں جعلی ڈگری کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پانچ رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس خلجی عارف ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اقبال حمیدالرحمان ، بنچ اول چیفجسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے جبکہ بنچ دوئم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل ہے بنچ سوئم کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس طارق پرویز خان اس میں شامل ہوں گے ۔

بنچ چہارم میں جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے بنچ پنجم کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے جبکہ اس کے ممبر جسٹس دوست محمد خان ، جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے ۔ پنج ششم جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنایا گیا جبکہ بنچ ہفتم جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنایا گیا ہے ۔ جسٹس منظور احمد ملک بھی اس میں شامل ہوں گے ۔