پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 28 مشتبہ افراد زیر حراست

اتوار 28 فروری 2016 11:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 14افغان باشندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد کے مختلف مقامات پر کیاگیا۔ جس دوران 14افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 5 جواباز بھی شامل ہیں۔ اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی اور درجنوں مشکوک گاڑیوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :