لاہور،ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لڑکی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل ، پولیس اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی

اتوار 28 فروری 2016 11:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پرتیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے ، لڑکی کو طبی مداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔ سخت ترین قوانین اور تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تیزاب گردی کے واقعات رک نہ سکے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے سلامت پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر بائیس سالہ آمنہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ تیزاب کے باعث لڑکی کی گردن بری طرح جھلس گئی ، اہل خانہ نے فوری طور پر لڑکی کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے۔ آمنہ کے اہل خانہ کے کا کہنا ہے کی ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، دوسری جانب پولیس کی روایتی بے حسی بھی برقرار رہی ، واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی کا آغاز ہوسکا۔