نواب شاہ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

اتوار 28 فروری 2016 11:42

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) نواب شاہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔منوآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان نعمان قریشی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نعمان قریشی کی ہلاک کی تصدیق کر دی جبکہ دوسرے شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :