اب مختلف قسم کے کردار اداکرنے کی خواہش ہے‘ کترینہ کیف

اتوار 28 فروری 2016 11:37

اب مختلف قسم کے کردار اداکرنے کی خواہش ہے‘ کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں کترینہ کیف نے ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اب مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ان کو اپنے کیریئر میں اچھی اور بری دونوں طرح کی فلمیں ملیں۔ کترینہ نے کہا کہ اب مجھے اگر کسی مختلف کردار کی پیشکش ہوئی تو رسک لینے سے کبھی نہیں گھبراوٴں گی۔