بالی وڈ میں اتنا کام نہیں کر پائی جتنا ان کے خاندان سے توقع تھی‘رائما سین

اتوار 28 فروری 2016 11:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) ماضی کی اداکارہ سچترا سین کی نواسی اور سین خاندان کی تیسری نسل کی اداکارہ رائما سین کا کہنا ہے کہ بالی وڈ ایک مشکل جگہ ہے اور یہاں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

رائما نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بالی وڈ میں اتنا کام نہیں کر پائیں جتنا ان کے خاندان سے توقع تھی۔اپنے خاندان سے ملنے والی مدد پر رائما کہتی ہیں، وہ فلمی خاندان سے تھیں جس کی وجہ سے انھیں پہلا بریک آسانی سے ملا، لیکن وہ اس موقعے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ عنوان :