اداکار رضامراد کی پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں

اتوار 28 فروری 2016 11:33

اداکار رضامراد کی پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضامراد نے پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ وہ پہلی مرتبہ اکیلے پاکستان آئے تھے۔پاکستانیوں کے پیار نے انہیں اتنا متاثرکیا کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کوساتھ لائے، لیکن اس مرتبہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ بیٹی بھی پاکستان کی سیرکرنے کے لیے مارچ کے پہلے ہفتے واہگہ بارڈر کے راستے لاہورپہنچیں گی۔

(جاری ہے)

دس روز پر مشتمل اس نجی دورے کے دوران رضا مراد اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ لاہور، کراچی اوراسلام آباد کے علاوہ دیگراہم مقامات پربھی جائیں گے، جبکہ لاہور اوراسلام آباد میں آباد اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کرینگے۔رضامراد نے تیسری بار پاکستان آمد کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہمیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ میں جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں ، خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا۔ اسی لیے اب میں نے جب پاکستان جانے کی بات کی تومیری بیٹی بھی ساتھ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :