دپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی پھر نئی فلم میں نظرآئے گی

اتوار 28 فروری 2016 11:33

دپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی پھر نئی فلم میں نظرآئے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے لو برڈز دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ پھر سے نئی مووی میں آرہے ہیں ۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا دعویٰ ہے کہ فلم ماڈرن رومینٹک تھرلر ہوگی۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون نے تہلکہ مچایا پہلی بار گولیوں کی راس لیلا رام لیلا میں اور فلم کروڑں کی کمائی کر گئی۔ باجی راوٴ مستانی آئی پچھلے سال تو اس نے بھی دونوں اداکاروں کو کئی ایوارڈز دلوا دیئے۔ہدایتکار سنجے لیلا بھانسلی کے لیے حقیقی زندگی کی لوڈ برڈ جوڑی لکی ثابت ہورہی ہے اسی لیے تخلیق کرنے جارہے ہیں دپیکا اور رنویر کو لے کر ایک اور کہتے ہیں کہ بیشتر عکس بندی ہوگی یورپ میں جبکہ کہانی ہوگی ماڈرن دور کی لو اسٹوری۔

متعلقہ عنوان :