اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا

اتوار 28 فروری 2016 11:33

اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پرآگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں اکشے کمارجبکہ کترینہ کیف خواتین اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے کی وجہ سے جبکہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور اور رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں۔