آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 28 فروری 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم جبکہ کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئندہ دو سے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا اور اتوار کو ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استوراور سکردو مین منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچناراور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔