مقتول روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمسوف کی پہلی برسی کے موقع پر ریلی کا انعقاد

ہفتہ 27 فروری 2016 21:57

ماسکو ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) مقتول روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمسوف کی پہلی برسی کے موقع پر ماسکو میں ایک یادگاری ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نیمسوف کو گزشتہ برس 27 فروری کو ماسکو میں کریملن کی عمارت کے نزدیک واقع ایک پل پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جس مقام پر نیسموف ہلاک ہوئے تھے، وہ ان کے حامیوں کیلئے ایک مقدس جگہ بن چکی ہے۔ ایک برس گزر جانے کے بعد بھی ان کے قاتلوں کی گرفتاری پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :