نقل کے خاتمے کیلئے خدا حافظ چیٹنگ پروگرام شروع کیا ہے،2016کا امتحان فری نقل امتحانات ہو گا ، کنٹر لر بورڈ ا متحانات بلو چستان عباد اﷲ شاہ

ہفتہ 27 فروری 2016 21:06

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) کنٹر لر بورڈ ا متحانات بلو چستان عباد اﷲ شاہ غرشین،ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد نو تیزئی، ڈسٹرکٹ کو نسل کے چیئر مین شمس حمزہ زئی نے لورالائی عبدالرحیم خان کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے نقل کے خاتمے کیلئے خدا حافظ چیٹنگ پروگرام شروع کیا ہے اس کیلئے2016کا امتحان فری نقل امتحانات ہو گا جس کیلئے ہم نے کمپیوٹرائز سسٹم متعا رف کردیا ہے اس کیلئے ہمیں اساتذہ ،والدین میڈیا انتظامیہ،سول سو سائٹی کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نقل کے جر م میں ہم سب ملوث ہیں اب جب آگ ہمارے گھر میں لگ گئی توہمیں ہو ش آگیا لیکن اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر ہم نقل کے خاتمے کیلئے کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے داخلے وغیرہ کیلئے خصوصی طور پر لورالائی کو اہمیت دی گئی ہے یہاں کے لوگوں کوجو بھی شکا یت ہو ئی تو وہ ہم سے رابطہ کریں لورالائی اور تربت کے بورڈ کیلئے دو دو کروڑروپے رکھے گئے ہیں جس پر جلد عمل درآمد ہو گا نقل کے خاتمے کیلئے ہم سب ایک ہیں نقل میں کو ئی سمجو تہ نہیں ہو گا کیونکہ اس سے علاقے اور بچوں کی مستقبل تاریک ہو گیا ہے اور ہم اس کی وجہ سے بدنام ہو ئے ہیں اسی وجہ سے پراؤیٹ سکولوں کی بر مار ہے لہٰذا اب ہم سب نے ملکر نقل کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر نے ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :