محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 27 فروری 2016 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے سوات میں کاروائی کرکے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محکمہ نے ملزم خورشید کو چپریال نوے کلے سے کاروائی کے دوران گرفتار کیا ہے ملزم نے 2008 میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ میں ملوث ہے جس میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کومزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :