اساتذہ اور طلباء کو بندوقیں تھمانا بہادری نہیں بلکہ ذمہ داریوں سے بھاگنا ہے، امیر حیدر خان ہوتی

پختونوں کے ہاتھوں قلم کی بجائے بندوق تھمانے کی سازش ہو رہی ہے۔ ہم نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے پنجاب کی سیاست کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے،،صدر عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 27 فروری 2016 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ اساتذہ اور طلباء کو بندوقیں تھمانا بہادری نہیں حکومت کے ذمہ دار آگے بڑھ کر شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ صوبائی اورمرکزی حکومت کی خیبرپختون خوا کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ، عمران خان اور نوازشریف وزیراعظم کی کرسی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

جنون او رجذبہ اے این پی کے ساتھ ہے وہ مردان کے علاقہ گوجرگڑھی غزکلے میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں گوجرگڑھی ویلج تھری کے ناظم ملک وقار خان مہمند نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پارٹی کے صوبائی صدر نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارک بادد دی۔

(جاری ہے)

جلسے سے پارٹی کے صوبائی رہنما شیر افغان خان ،جاوید یوسفزئی ،حاجی لطیف الرحمان ،شیر غالب ممبر اور وقارخان مہمند سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

امیرحیدرخان ہوتی کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت احتساب کمیشن ،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ،لوگل گورنمنٹ اوریونیورسٹی ایکٹ کے حوالے سے پہلے بغلیں بجارہی تھی لیکن جب ان کے مفادات کو خطرہ ہوا توترمیم پر ترمیم کرتے ہوئے تمام قوانین کا خلیہ بگاڑدیااورانہیں موم کی ناک بناکر رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ڈرائی کلین کھول فیکٹری رکھی ہے جو ان کے ساتھ ہے۔

وہ فرشتے ہیں جبکہ تمام مخالفین کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا، موجودہ حکمرانوں کے پا س کوئی نیا منصوبہ نہیں ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور حکومت نے ریکارڈ توڑ منصوبے شروع کررکھے تھے موجودہ حکمران ان منصوبوں پر تختیاں لگاکر تھک جائیں گے لیکن ہمارے منصوبے ختم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام پر عوام کو دھوکہ دیاگیاہے ہزاروں منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں اوروہ آئے روز اپنے اختیارات کے حوالے سے بنی گالہ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خوا کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مرکزی اورصوبائی حکومت نے یہاں کے عوام کو بے یارومددگار چھوڑاہے۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کی سیاست کررہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفط میں ناکام ہے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے اساتذہ اورطلباء سے کہاجارہے کہ وہ دہشت گردوں کا خود مقابلہ کریں پختونوں کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے بندوق دینے کی سازش ہورہی ہے اوراس کے خلاف اے این پی ڈٹ کر میدان میں کھڑی ہے۔ اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کے سامنے ہمارے کارکنوں نے سینے تان کر مقابلہ کیا پولیس کے بہادر نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے دیئے جس کے جنازے کو خود کندھا دیا لیکن آج پولیس فورس پر حملے ہورہے ہیں وزیراعلیٰ اوران کے حکومت کے دیگر ارکان کہیں نظرنہیں آرہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آنے والا وقت اے این پی کا ہے کپتان دیکھ لیں کہ جنون اورجذبہ ہمارے ساتھ ہے۔ چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک پختونوں کو سرخ جھنڈے تلے اکٹھاکرنا میری زندگی کا مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :