Live Updates

پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا، بیرسٹر سلطان

کوٹلی میں آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے نے ثابت کر دیا ہے آئندہ حکومت کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہوگیوفود سے گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 20:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی میدان سجنے والا ہے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ناموں پر غور وخوض شروع کر دیا ہے۔ پی پی کی حالت اب چار دن کی چاندی اور پھر اندھیری رات کے مترادف ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کا کیا حشر ہونے والا ہے یہ اگلے چند ہفتے اہم ہیں۔

میں زیادہ دعوے کرنے کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مستقبل صرف کشمیر پی ٹی آئی کا ہے۔کوٹلی میں آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے نے ثابت کر دیا ہے آئندہ حکومت کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہوگی۔عوام جوق در جوق کشمیر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ اسی طرح دونوں جماعتوں کو چھوڑ کر سیاسی رہنماء اور کارکنان کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی عنقریب اپنے منشور و آئین کا اعلان کرے گی۔اسی طرح امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے لئے بھی کاروائی شروع کر دی جائے گی کیونکہ اب جبکہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے اور الیکشن کا بگل بھی بج چکا ہے۔ لہذا کشمیر پی ٹی آئی کے کارکن میدان انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں۔**** راٹھور

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات