(ن) لیگ کی حکومت نے کسان دشمنی کی انتہا کر دی،تحریک انصاف

مافیا حکومت کی ملی بھگت سے کسانوں کو 30ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے،غیر ملکی قر ض لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا،عجاز احمد چوہدری ، غلام محی الدین

ہفتہ 27 فروری 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ (ن) لیگ کی حکومت نے کسان دشمنی کی انتہا کر دی ہے مافیا حکومت کی ملی بھگت سے کسانوں کو 30ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے حکومت نے غیر ملکی قر ض لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور آئندہ نسلوں کو گروی رکھووا دیا ہے ،حکمران ٹولہ غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لوٹ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہا ہے ، احتساب کے خوف سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھی ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب سے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوگی ، ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کا انجام قریب ہے ، انہوں نے کہا سوئس بینکوں میں حکمرانوں کا 200ارب لوٹ مار کا پیسہ پڑا ہوا ہے ، لیکن حکمران مک مکا کی وجہ سے پیسے کو واپس لانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے کیونکہ شریف برادران کا پیسہ اور کاروبار بیرون ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے اقتدار کی باریاں لگا رکھی ہے کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک عوام کی حالت نہیں بدلے گی ، ٹیکس لیگ نے قوم پر ٹیکسوں کی بارش کر دی ہے پنجاب حکومت نے کیبل کے کاروبار پر بھی ریونیو ٹیکس لگا دیا ہے جس براہ راست صارفین پر بوجھ پڑے گا، جو کہ قابل مذمت ہے ، حکمران اپنے شاہانہ طرز حکمرانی اور غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے قوم کا اجاڑ دیے ہیں ، عوام کو صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کی ترجہات میں نام نہاد منصوبے شامل ہے کیونکہ انہیں ان منصوبوں سے کمیشن ملتا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے عوام کو ان سے چھٹکارے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔