پھلروان ،مشہور دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ

دو مجرموں کو دو دو بار سزائے موت اور چار چار لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

ہفتہ 27 فروری 2016 20:25

پھلروان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) تھانہ جھاوریاں کے مشہور دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ دو مجرموں کو2 دوبارسزائے موت اور4 چار لاکھ روپیہ ہرجانے کی سزا کا حکم۔ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا فرح ناز مرزا کی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر 2مجرموں ثمر عباس اور ناصر عباس کو 2 دو مرتبہ سزائیں موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

ساضل عدالت نے دونوں مجرموں کو 4چار لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ مزید 6چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔

ساضل عدالت نے اس مقدمہ قتل کے مشورہ کے ایک مجرم خضر حیات کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ اس دورے مقدمہ قتل کا ایک مجرم راشد عباس اشتہاری ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرمان نے پلاٹ کے جھگڑا پر مشتعل ہو کر تقریباً3سال قبل موضع لوکھڑی حیات حطار میں فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی محمدیار بکھر اور وقار ظفر نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :