مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور ایک اے ایس آئی زخمی ہوگیا

ہفتہ 27 فروری 2016 20:23

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور ایک اے ایس آئی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چاندنی چوک سے موٹر سائیکل رکشا میں ڈکیتی کے بعدڈرائیور کو قتل کرنیوالے ملزم عظمت عرف ثانی کو تھانہ کسووال منتقل کیا جارہا تھاکہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کرکے اسے پولیس حراست سے چھڑوا لیا،پولیس نے ڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے تعاقب کیاتو گاوٴں99،بارہ ایل کے قریب ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو عظمت عرف ثانی سکنہ109سیون آر اوراسکے دو ساتھی ساجد عرف ساجو اورحسنین کاٹھیہ سکنہ 22چودہ ایل ہلاک اور تھانہ کسووال کا اے ایس آئی خالد پرویز زخمی ہوگیا،پولیس نے تینوں ڈاکووٴں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہیں،ملزموں کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :