Live Updates

تحریک انصاف ایک عوامی سیاسی جماعت ہے ، عوام کی دلی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں،داؤد شاہ کاکڑ

نوجوان ہی کسی بھی ملک کی تقدیر بدلا کرتے ہیں نوجوان کسی بھی ملک کا عظیم سرمایا ہوتے ہیں ، چیف آرگنائزر

ہفتہ 27 فروری 2016 20:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے چیف آرگنائزر بلوچستان داؤد شاہ کاکڑنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے اندر ایک تبدیلی کی لہر پیدا ہوئی ہے اور ملک کے اند رعوام ایک حقیقی تبدیلی چاہتے تھے اور وہ تبدیلی ایک اچھے لیڈر مخلص اور بہادر شخص کی شکل میں دیکھنا چاہتی تھی اور وہ تبدیلی تحریک انصاف کے چیئرمین قومی ہیرو عمران خان ، ہے اور ہمیشہ پاکستان کی فکر میں ہی رہتے ہیں پاکستان کی فکر ان کے ضمیر کا حصہ بن چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی سیاسی جماعت ہے اور عوام کی دلی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں اور باالخصوص بھرپور طریقے سے اپنا کردار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے اس میں نوجوانوں کی تحریک کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اور نوجوان ہی کسی بھی ملک کی تقدیر بدلا کرتے ہیں نوجوان کسی بھی ملک کا عظیم سرمایا ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ رواداری ،مساوات اور بھائی چارے کی سیاست کی ہے جس سے پوری قوم و ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صیح معنوں میں عواام کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں تعمیر و ترقی کا سنہری دور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں آئے گا ۔اور بلوچستان کے اندر بھی آئی ایس ایف کو ایک منظم تنظیم کی شکل میں تبدیلی لائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :