پنجگور چتکان میں نکاسی آب کے لیے کھودے گئے کنویں کی صفائی کے دوران گر کر ایک شخص جان بحق ، مالک مکان زخمی

ہفتہ 27 فروری 2016 19:59

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) پنجگور چتکان میں نکاسی آب کے لیے کھودے گئے کنویں کی صفائی کے دوران گر کر ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ گھر کا مالک زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں عمیر ولد منظور نامی شخص نکاسی آب کے لیے کھودے کنویں کی صفائی کے دوران گر کرجان بحق ہوگیا جبکہ گھر کا مالک ستار ولد نظر جو عمیر کو بچانے کی کوشش کررہا تھا وہ بھی کنویں میں گر کر زخمی ہواتاہم اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد عمیر کی لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :