محکمہ تعلیم کا مستقبل روشن نظر آرہاہے ، تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، منظور خان کاکڑ

بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائمری کی چھوٹی کلاسوں میں سکول بیگ اور تعلیمی موادمفت فراہم کیا جائے گا، رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 27 فروری 2016 19:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے محکمہ تعلیم نجی شعبہ کے اشراک سے سال 2016میں پانچ لاکھ بچوں کی سکول داخلہ مہم کے لئے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے جو بھر پور کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے میں ان کو مبارک باددیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح سیکٹری تعلیم پورے صوبے میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے خاص طورپر نئے داخل ہونے والے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ آفزائی کے لئے پرائمری کی چھوٹی کلاسوں میں کلونے سکول بیک اور دیگر تعلیمی موادمفت فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے میں شوق پیدا ہوگا جب سے عبدالصبور کاکڑ سیکرٹری تعلیم بنے ہیں انہوں نے اپنے محکمے میں خاص طورپر گھوسٹ سکول ٹیچرز کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہے کیونکہ جس محکمے میں کالی بھیڑیاں ہوں وہ شعبہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا اسلئے اب تک سیکرٹری تعلیم نے شعبہ تعلیم میں جو بہترین لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہے کیونکہ کوئٹہ سے باہر بہت سے گھوسٹ سکول اور ٹیچر تھے جس کو ختم کرنے کیلئے انہوں نے جو کوششیں کی ہے اس سے محکمہ تعلیم کا مستقبل روشن نظر آرہاہے ۔