Live Updates

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ،شوکت یوسفزئی

عمران خان موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ‘ انٹرا پارٹی الیکشن میں مخلص اور کارکن دوست قیادت کا انتخاب کیاجائے

ہفتہ 27 فروری 2016 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی عمران خان کرپشن اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے میرٹ اور انصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں ان خیالات کاا ظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور صدارتی امیدوار شوکت یوسفزئی نے گلبہار اور شیخ آباد میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کے ورکروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنا لیڈر خود منتخب کریں اور یہ ذمہ داری ان ورکروں پرعائد ہوتی ہے کہ وہ مخلص اورکارکن دوست قیادت کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے مگر حکمرانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بیکاری بنا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جواس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کافی مشکل دور سے گزر رہا ہے دہشت گردی اور کرپشن کی وجہ سے انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور کی خوبصورتی اور اس کی تاریخیا حیثیت بحال کرنے کے لئے حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ماضی میں پشاور بری طرح نظرانداز ہونے سے مسائل بڑھے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات